Oct ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکہ اشتعال انگیز اقدامات کے ذریعے جان بوجھ کر ایٹمی جنگ کی جانب بڑھ رہا ہے: شمالی کوریا

شمالی کوریا نے اسٹریٹیجک فوجی ہتھیار تعینات کئے جانے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے واشنگٹن کو پیشگی حملے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکہ نے جزیرہ نمائے کوریا میں بی باون اسٹریٹیجک بمبار اور ریڈار پر نظر نہ آنے والے ایف بائيس کی پانچویں قسم کے لڑاکا طیارے تعینات کئے ہیں جس کے بعد شمالی کوریا نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

شمالی کوریا نے خطے میں امریکہ کے اسٹریٹیجک فوجی ہتھیار تعینات کئے جانے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے واشنگٹن کو پیشگی حملے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ان اقدامات کو امریکہ کے اشتعال انگیز اور جان بوجھ کر ایٹمی جنگ کے لئے کیا جانے والا اقدام قرار دیا ہے۔

اس خبر رساں ایجنسی نے مزید کہا ہے کہ امریکہ اچھی طرح جانتا ہے کہ جزیرہ نمائے کوریا حالت جنگ میں ہے اور پٹھو ممالک میں تعینات کئے جانے والے اسٹریٹیجک ہتھیاروں کو ہی سب سے پہلے تباہ کیا جائے گا۔

شمالی کوریا کی خبر رساں ایجنسی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیشگی حملے کے حق پر امریکہ کی اجارہ داری کا زمانہ گزر گيا ہے۔

ٹیگس