Dec ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • حماس کے جال میں پھنس گیا اسرائیل، جنگ بندی کے لئے مارنے لگا ہاتھ پیر

صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے غزہ پٹی میں ایک اور جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کی ہے اور اس سے قطری فریق کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایک عبرانی میڈیا نے اپنے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل نے قطر کو حماس کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اور غزہ پٹی میں جنگ بندی پر آمادگی کی اطلاع دی ہے تاکہ 40 کے قریب فلسطینیوں کو رہا کیا جاسکے۔

اس سلسلے میں عبرانی ویب سائٹ نے سینیئر صیہونی حکام اور ایک غیر ملکی ذریعے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیل نے قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک نئے معاہدے کے حوالے سے قطر کے ذریعے حماس کو اپنی تجویز پہنچا دی ہے۔

صیہونی حکومت کے چینل-12 کا کہنا ہے کہ اسرائیل، حماس کو مغوی افراد یعنی حماس کے قبضے میں موجود قیدیوں کو جمع کرنے کی اجازت دینے کے لیے طویل جنگ بندی پر غور کر رہا ہے۔

امریکہ میں اسرائیل کے سفیر نے بھی سی این این کو بتایا کہ اسرائیل یرغمالیوں کی سب سے بڑی تعداد کی آزادی جو مزاحمت کے ہاتھوں قید ہیں، کے بدلے جنگ روکنے کے لیے تیار ہے۔

امریکی ویب سائٹ اکسیس نے ہفتے کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں موساد اور سی آئی اے کے سربراہوں کے ساتھ قطر کے وزیر اعظم کی ملاقات کی خبر دی تھی جس میں قطری فریق نے اعلان کیا ہے کہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے حماس کی شرط، جنگ بندی ہے۔

ٹیگس