Jul ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۶
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری اور بحری یونٹس نے دو روز قبل 14ویں پیغمبر اعظم (ص) فوجی مشقیں انجام دیں جن کے دوران فرضی دشمن کے خلاف حملے اور دفاع کی مختلف جدید تکنیکوں کو آزمایا گیا۔ مشقوں میں جنگی بحری جہازوں، تیز رفتار جنگی کشتیوں، میزائلوں، ڈرون طیاروں، ہیلی کاپٹروں، ریڈاروں اور ب،بار جنگی طیاروں کا استعمال کیا گیا۔ اسکے علاوہ ان مشقوں میں دنیا میں پہلی بار میزائل لانچر کا استعمال کئے بغیر زمین کے اندر مدفون بیلسٹک میزائلوں کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا۔