Mar ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

اوپیک پلس کے اجلاس کے موقع پر دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ توڑ اضافہ ہو گیا۔

ہمارے اقتصادی امور کے نامہ نگار کے مطابق، یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی کے بعد سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے اور بدھ کو کاروبار کے آغاز میں تیل کی قیمت ایک سو دس ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی ۔ قیمتوں میں یہ اضافہ، ایک جانب یوکرین میں روسی پیشقدمی اور بعض ملکوں کی جانب سے روسی تیل کی فروخت پر عائد کی جانے والی پابندیوں کا نتیجہ ہے تو دوسری جانب ویانا مذاکرات کے طول پکڑنے کے سبب عالمی منڈیوں میں ایرانی تیل کی واپسی میں ہونے والی تاخیر ہے۔

تیل کی قیمت میں یہ ریکارڈ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تیل پیدا کرنے اور تیل برآمد کرنے والے ملکوں کے مشترکہ گروپ اوپیک پلس کا اجلاس ہونے والا ہے جس میں، تیل کی پیداوار میں کمی کا سلسلہ جاری رکھنے کے طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ٹیگس