ایران کے خلاف امریکہ کے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز ویانا میں ایران اور گروپ 5+1 کے درمیان منعقدہ مشترکہ کمیشن کی نشست میں ایران کی شفاف کارکردگی اور امریکی خلاف ورزی زیر بحث رہی۔
ایران نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے لئے ہماری عالمی پوزیشن مضبوط ہے۔
یورپی یونین نے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ خطے اور عالمی امن کے لئے مفید ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جوہری امور پر دوبارہ مذاکرات کرنے کا تصور خطرناک ہے۔
ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کی نئی پابندیاں جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتاہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندی لگانے اور نظام بدلنے کی امریکی پالیسی کارآمد نہیں ہوگی۔
محمد جواد ظریف نے کہا ہےکہ امریکی قیادت کو اپنے رویے پر نظرثانی کرنی چاہئے اور اگر ایسا نہ ہو ا تو اس معاہدے کو برقرار رکھنے میں مشکل پیدا ہوگی۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری ہتھیاروں کی روک تھام کے معاہدے کی بھرپورحمایت کا اعلان کیا ہے۔