پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو کئی ماہ کی قید کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔
عارف علوی نے کہا ہے کہ معافی مظلوم کو نہیں ظالم کو مانگنی چاہیے اور فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور ان کےافسران کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے عوام کے لئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا نام اروند کیجریوال ہے اور میں دہشت گرد نہیں ہوں۔
دہلی کے وزير اعلی کے کیس کی سماعت کرنے والی ہندوستانی سپریم کورٹ کی بینچ کی ہدایات کی بنیاد پر اروند کیجریوال کو ابھی جیل ہی میں رہنا پڑے گا ۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف ہندوستان میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی جیلوں میں دو سو فلسطینی بچے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہيں۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی ، شیخ رشید و دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ 6 جون کو سنایا جائے گا۔
دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی میں مبینہ گھپلے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کیجریوال کو وزیراعلی کے عہدے سے ہٹانے والی دوسری درخواست بھی مسترد کر دی۔
ہندوستان کی عام آدمی پارٹی کے لئے راحت کی بڑی خبر یہ آئی ہے کہ پارٹی کے رہنما اور ممبرپارلیمنٹ سنجے سنگھ کو سپریم کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔