بلوچستان: فائرنگ اور آپریشن میں 6 دہشتگرد اور 2 قیدی ہلاک
بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ سے 6 دہشتگرد اور 2 قیدی ہلاک ہو گئے۔
سحر نیوز/ پاکستان: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز نے 12ستمبر کو بی ایل اے کے ٹھکانوں پر کامیابی سے جوائنٹ آپریشن کیا۔
دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بی ایل اے کے 6 اہم دہشت گردوں کا ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ تمام ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی میں ڈسٹرکٹ جیل کے قریب قیدی وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 قیدی ہلاک جبکہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہو گیا۔
واقعہ کے بعد ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔