Feb ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۸
گزشتہ روز ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ میں قدرتی گلیشیئر ٹوٹنے اور اس کے باعث گرنے والے پہاڑ کے بعد پیدا ہونے والی تباہ کن سیلابی صورتحال ویڈیوز کی زبانی ملاحظہ کیجئے۔ اطلاعات کے مطابق اب تک ۱۰ لاشوں کو ملبے کے نیچے سے نکالا جا چکا ہے اور اب تب قریب ایک سو ستر افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ ملبے اور گارے مٹی میں دبے کئی افراد کو امدادی ٹیمیں زندہ بچانے میں بھی کامیاب ہوئی ہیں۔ علاقے میں آرمی کو امدادی کاموں کے لئے تعینات کر دیا گیا ہے۔