ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں ایل پی جی گیس سلینڈروں سے لدے ایک ٹرک میں اچانک آگ لگنے اور سلینڈروں میں دھماکے ہونے کی خبریں ہیں۔
حادثے جاپانی طیاروں کا پیچھا نہیں چھوڑ رہے ہیں لہٰذا اب ایک اور حادثہ جاپانی طیارے کے ساتھ ہوا ہے جس کی وجہ سے طیارے کو راستے میں سے ہی جاپان واپس جانا پڑا۔
ہندوستان کی ریاست گجرات کے علاقے وڈودرا میں ایک تالاب میں کشتی پلٹنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
جاپان میں ایک بار پھر طیارہ حادثہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں ممبئی کے پاس واقع علاقے ڈومبیولی میں ایک اونچی عمارت میں شدید آگ لگنے کی خبر ہے۔
جاپان میں شدید زلزلے کے بعد ایک بڑے حادثے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرنے والے جاپانی کوسٹ گارڈ کے اہلکار تھے۔
ہندوستان میں گذشتہ دو دنوں سے ٹرانسپورٹ یونینوں اور ڈرائیوروں کی ملک گیر ہڑتال جاری ہے۔
ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ کے شہر اترکاشی کی سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔
ہندوستان کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں ایک پرائیویٹ زیر تعمیر اسٹیڈیم میں اچانک دھماکہ ہوا جس سے اس کی دیواریں گر گئیں اور 3 مزدوروں کی موت واقع ہوگئی۔
ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ میں حادثے کا شکار سرنگ میں 40 مزدور ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں، ان کی جان بچانے کی کوششیں جنگی پیمانے پر جاری ہیں۔