پاکستان: فتح جنگ کے قریب بس حادثہ، 10 افراد جاں بحق
Dec ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
بہاولپور سے اسلام آباد جانے والی بس فتح جنگ کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بس بہاولپور سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ فتح جنگ کے قریب ڈرائیورکی لاپرواہی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہی ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔