ایران کے وزیر خارجہ نے جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلی فونی گفتگو میں غزہ میں صیہونی جرائم بند کرانے کے لئے کوششیں جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور تہران باہمی تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں ۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے غزہ کے حالات پر بات چیت کی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسلام آباد میں پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی جس میں پاکستانی وزیر اعظم نے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستانی وزارت خارجہ میں پاکستان کے نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان کا استقبال کیا اور اس کے بعد مذاکرات شروع ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آج اتوار کی شام اسلام آباد پہنچ گئے۔
دنیا کے مختلف ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے غزہ میں نسل کشی کے تعلق سے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ہیگ کی بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس فیصلے پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع نے خبر دی ہے کہ ایران اور پاکستان کے سفرا اسلام آباد اور تہران میں اپنے اپنے سفارت خانے پہنچ گئے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے اور یہ حق ریفرینڈم کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا دوست اور برادر ملک ہے اور اسلام آباد علاقائی و بین الاقوامی نشیب و فراز میں ہمیشہ اپنے پڑوسی اور برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔