Feb ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • اسلام آباد اور تہران باہمی تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے پرعزم

پاکستان نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور تہران باہمی تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں ۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان اور ایران دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ نے نگران وزیر خارجہ کی دعوت پر انتیس جنوری کو پاکستان کا دورہ کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیراعظم، وزیرخارجہ اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران تربت اور زاہدان میں رابطہ افسران تعینات کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کے دورہ پاکستان میں دونوں ملکوں نے تجارت اور سیکیورٹی سمیت مختلف میدانوں میں تعاون کو فروغ اور انسداد منیشات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ اقدامات انجام دینے پر اتفاق کیا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ کے کامیاب دورہ پاکستان سے ایران اور پاکستان کے تعلقات سے دشمنوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹیگس