غزہ کے بار ے میں ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو
Feb ۰۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے غزہ کے حالات پر بات چیت کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور سعودی عرب کے وزيرخارجہ فیصل بن فرحان نے ٹیلی فونی گفتگو میں فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم جاری رہنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کا سلسلہ بند ہونے، فلسطینیوں کا محاصرہ ختم ہونے اور علاقے میں امن و سیکورٹی کی بحالی پر تاکید کی۔
اس گفتگو میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے بعض باہمی تعاون اور علاقائی موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا فریقین نے اس گفتگو میں باہمی تعلقات کے فروغ کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ملکوں کی دلچسپی کے امور میں تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔