Feb ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، ایرانی وزیرخارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ کا جاری رہنا راہ حل نہیں ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے واضح طور پر برطانوی وزیر خارجہ سے کہہ دیا ہے کہ جنگ کا جاری رہنا مسئلہ کا حل نہیں ہے اور علاقے کے صبر کا امتحان نہ لیں۔ حسین امیر عبدالہیان نے اس نوٹ میں لکھا کہ یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملے اور عراق و شام پر امریکی حملوں کی ہم پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہيں۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کےساتھ ملاقات میں ہم نے دو ٹوک الفاظ میں یہ واضح کردیا ہے کہ جنگ، مسئلے کا حل نہیں ہے اور ہمارے غیظ و غضب کو نہ آزمایا جائے۔ امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ ہم عراق، شام، یمن اور فلسطین کی سلامتی کو علاقے کی سلامتی سمجھتے ہيں۔

ٹیگس