امریکی ایوان نمائندگان نے آئندہ دس برسوں کے دوران صیہونی حکومت کو اڑتیس ارب ڈالر کی مالی مدد کرنے کی منظوری دی ہے۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اس امریکی اقدام کو سرکشی اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی کی تقویت سے تعبیر کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ملک کی نسل پرست پولیس کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور اسے جعلی و غاصب صیہونی حکومت کے شر سے نجات دلانے کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔
برطانیہ کی سول سوسائٹی کے لوگوں نے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سعودی اتحاد، یمنی عوام کے خلاف مارچ 2015 سے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ اور امریکہ سعودی عرب کی مسلسل حمایت کر رہا ہے البتہ یہ حمایت، کانگریس اور وائٹ ہاؤس کے درمیان اختلافی مسئلے میں تبدیل ہوگئی ہے-
غزہ کے زیرمحاصرہ اور جنگ زدہ علاقے کے باشندوں کی حمایت کی علامت کے عنوان سے منایا جانے والا یوم غزہ ایک بار پھر آچکا ہے کہ جس کے دوران فلسطینیوں نے گذشتہ ایک برس میں غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لئے کافی اقدامات کئے ہیں-
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اقوام متحدہ کی قرارداد چوبیس اکیاون میں سعودی اتحاد کے جنگی جرائم کے مرتکب عناصر کے بارے میں تفتیش سے متعلق شق ختم کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے، اقوام متحدہ کی قرارداد 2451 سے ، سعودی اتحاد کے جنگی جرائم میں ملوث عناصر کے بارے میں تحقیق و جستجو سے متعلق شق کو نکالے جانے کی مذمت کی ہے-
عراق کے وزیر اعظم اور مسلح افواج کے سربراہ عادل عبدالمہدی نے اپنے ایک اقدام کے ذریعے عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی اور پیشمرگہ ملیشیا کی حمایت کا اظہار کیا۔
برطانوی وزیراعظم نے صیہونی لابی کی ضیافت میں ایک بار پھر اسرائیل کی ناجائز حکومت کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعلان کیا ہے۔