پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر نئے گورنروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے انتخابات تین اپریل کو کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔
بابرسلیم سواتی خیبرپختونخوا اورعبدالخالق اچکزئی بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے اور انہوں نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 115 نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا جب کہ اس دوران ایوان میں بدنظمی دیکھنے میں آئی۔
پاکستان میں عوامی نیشنل پارٹی، اے این پی، نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات 2024 میں بدترین دھاندلی کے الزامات لگائے ہیں اور انتخابات کے نتائج کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان صوبے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں عام انتخابات کے لیے سکیورٹی پر تعینات پولیس کی گاڑی پر بم حملے میں 5 اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسمعٰیل خان میں تھانہ چودہوان پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار جاں حق اور 6 دیگر زخمی ہوگئے۔
رات بھر اعظم خان اسپتال میں زیر علاج رہے جہاں انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا۔