Jan ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • ٹل پاراچنار مین شاہراہ تاحال بند، صورتحال انتہائی گھمبیر

کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے اور لوگ قافلوں کی آمد کا انتظار کررہے ہیں۔

سحر نیوز/ پاکستان:95 روز گزرنے کے باوجود ٹل پاراچنارمین شاہراہ عام ٹریفک کے لئے تاحال بند ہے ۔

مین شاہراہ کی بندش کے باعث کرم اشیائے خوردنوش کے مزید قافلے ٹل میں کھڑے ہیں اور ڈرائیور سات دنوں سے پاراچنار جانے کے منتظر ہیں۔

سرکاری زرائع کے مطابق پارا چنار کے لیے سامان رسد کا اگلا قافلہ دو روز میں روانہ ہو گا۔ سامان میں اشیائے خوردونوش سمیت دیگر اشیاء ضروریہ بھی شامل ہونگی۔

قافلے پاراچنار سمیت کرم کے مختلف علاقوں کے لئے سامان لے کر جائیں گے۔ تاہم اہلیان اپر کرم کے مطابق علاقے میں ایل جی پی اور پٹرولیم مصونات سمیت کئی اشیاء کا بحران ہے جسکی فراہمی فروی طور پر ممکن بنائی جائے۔

ٹیگس