اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی بحریہ کے فوجیوں نے میزائل لانچر بحری جہازوں اور جنگی کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں اہم مشترکہ فوجی مشقیں انجام دیں۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے دفاعی ساز و سامان میں غیر معمولی دفاعی صلاحیتوں کے حامل سو جنگی کشتیوں، بوٹوں اور بحری جہازوں کے ساتھ ایک بحری بیڑے کو شامل کیا گیا ہے۔
یوکرین کے لئے جرمن حکومت کی امداد ایئرڈیفنس سسٹم، بکتربند گاڑیوں، ٹرکوں اور ریڈارپر مشتمل ہے ۔
روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی سسٹم کی فراہمی سے متعلق جاپان کا اقدام روس اور جاپان تعلقات کے لئے خطرناک نتائج کا باعث بنے گا۔
شمالی کوریا کے رہنما نے کہا ہے کہ سن دو ہزار چوبیس میں اس کا جوہری پروگرام جاری رہے گا اور پیویانگ ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ایئرڈیفنس سسٹم نے کالوگا اور ماسکو صوبوں کے حدود میں یوکرین کے نو ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔
یوکرین میں جنگ جاری رہنے کے ساتھ ہی، روسی بحریہ نے بحیرہ اسود میں کیلیبر کروز میزائلوں سے لیس اپنے میزائل لانچ کرنے والے بیڑے کو تقویت پہنچائی ہے۔
ایک امریکی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج، چین کے مقابلے میں دفاعی حکمت عملی کے تحت انڈو پیسیفک میں کم دوری پر مار کرنے والے اپنے میزائل تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آج تہران میں ایرانی بحریہ کی سائنسی اور تکنیکی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح ہوا۔
یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیتری کولبا نے امید ظاہر کی تھی کہ ان کا ملک آئندہ سال مارچ تک یورپی یونین سےگولہ بارود کی وعدہ شدہ مقدار حاصل کر لے گا۔