ایران نے تاریخ کا سب سے بڑا حملہ اسرائیل پر کیا، نیتن یاہو کا اعتراف
Oct ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۶ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے اپنے سب سے بڑے حملے میں اسرائیل پر سیکڑوں میزائل فائر کئے ہيں۔
سحرنیوز/دنیا: صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے سنیچر اور اتوار کی درمیان رات ایران کے جوابی حملے آپریشن وعدہ صادق دو کے ردعمل میں کہا کہ ایران ہمارے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور ایران نے تاریخ کا سب سے بڑا حملہ اسرائیل پر کیا ہے جس میں سیکڑوں میزائل فائر کئے۔
واضح رہے کہ مغربی ممالک نے ایران کے اس آپریشن کے بعد نیتن یاہو کو ہر طرح کی کارروائی سے باز رہنے کو کہا ہے جس کے نتیجے میں میکرون اور نیتن یاہو میں تلخ کلامی بھی ہوگئی ہے۔