Oct ۲۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے متعدد حملے

حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں اور صیہونی بستیوں کو نشانہ بنانے اور اس حکومت کے متعدد فوجیوں کے ہلاک اور زخمی کرنے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: میڈیا ذرائع نے بتایا کہ حزب اللہ نے اپنے تازہ حملے میں الجلیل کے علاقے کو 75 راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق اس حملے میں کئی عمارتوں اور کاروں کو آگ لگ گئی اور نقصان پہنچا۔
صہیونی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ الجلیل کےعلاقے طمرہ حزب اللہ لبنان نے آج اپنے 8ویں آفیشنل بیان میں بتایا ہے کہ اس نے شمالی حیفا میں زوفولون کے فوجی صنعتی اڈے کو کئی میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس