خوراک و غذا کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر مائیکل فخری نے کہا ہے کہ اس وقت جس چیز کی ضرورت ہے وہ اسرائیل پر اقتصادی و سیاسی پابندیاں عائد کرنا ہے۔
روسی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ 2024 کے ابتدائی تین مہینوں کی کارکردگی سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ملکوں کی تجارت میں خاطرخواہ پیشرفت ہوئی ہے۔
یورپی کمیشن کے ترجمان نے ایک بار پھر غزہ جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد واجب العمل ہے۔
یوریشیا کی اقتصادی یونین ای اے ای یو کے رکن ملکوں اور ایران کے درمیان آزاد تجارت کے سمجھوتے کے بل پر روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے دستخط کردیئے۔
فلسطین کے حامی امریکی طلبا نے نسل کش اسرائیلی حکومت کے انسانیت سوز جرائم کے خلاف احتجاج کرتےہوئے کیلی فورنیا یونیورسٹی میں اجتماع کیا اور ایک فیکلٹی کی عمارت پر قبضہ کرلیا۔
امریکا میں گن کلچر کے نتیجے میں اٹلانٹا سٹی میں مزید چار افراد کی جان چلی گئی ۔
غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے بہیمانہ جرائم کے دوران عالمی کونسل آف چرچز نے فوری جنگ بندی اور اس علاقے میں غیر مشروط انسانی امداد بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔
روس کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ بریکس کے وزرائے خارجہ باہمی تجارت میں اپنی قومی کرنسیوں میں ادائیگی کے سسٹم پر کام کررہے ہیں۔
برطانوی یونیورسٹی آکسفورڈ سے وابستہ فلاحی تنظیم آکسفام نے جی سیون کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دنیا سے بھکمری کا خاتمہ کرنے کے لئے سنجیدہ تعاون کریں۔
افریقی ملک ملاوی کے صدر نے لاپتہ طیارے میں سوار نائب صدر 51 سالہ ساؤلوس چیلیما سمیت تمام 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔