جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں دنیا بھر کے ہزاروں افراد جمع ہوئے اور انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے 41 کلومیٹر طویل مارچ کیا۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو مغرب کے ساتھ حق و صداقت نیز حقائق پر مبنی سنجیدہ گفتگو کے لئے آمادہ ہے۔
یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ اس کی فوج نے کریمیا میں سواستوپول بندر گاہ پر دو روسی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے رفح پر زمینی حملے پر ایک بار پھر سخت خبردار کیا ہے۔
الیزا پیلس نے ماسکو کے قریب دہشتگردانہ حملے کے بعد اور پیرس اولمپک قریب ہونے کے پیش نظر فرانس میں دہشتگردی کے حوالے سے ہائی الرٹ کی سطح بڑھا دی ہے۔
ہیومین رائٹس واچ نے غزہ کے بارے میں ایک دل دہلا دینے والی رپورٹ جاری کی ہے اور اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے میں صیہونی فوجیوں کے اقدامات کو روکیں۔
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو ای ڈی کی حراست سے اپنی حکومت کے لئے ہدایات جاری کیں ۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نےغزہ پر حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دنیا کے اکثر ممالک کے عوام نے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے خلاف ایک بار پھر مظاہرے کئے ہيں۔
امریکا نے غزہ کے بارے میں اپنی یک طرفہ قرار داد روس اور چین کی جانب سے ویٹو کئے جانے کا محرک سیاسی قرار دیا ہے۔