اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں راسک پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والا ایک دہشت گرد مارا گیا۔
اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے سبھی ملکوں سے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی ذمہ داری پوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے ایران کے شہر کرمان کے گلزار شہداء قبرستان میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کی ہے۔
صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن جاری رہے گا اور اس کے اختتام کا مطلب غاصب صیہونی حکومت کا اختتام ہوگا۔
سانحہ کرمان کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے اور عراق، قطر، سعودی عرب، عمان، کیوبا اور وینزوئلا سمیت بہت سے ملکوں نے ایران کے عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے شہر کرمان میں سردار محاذ استقامت کی برسی پر ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایرانی عوام دہشت گردی کی جڑ سے ختم ہونے تک اس کے خلاف مجاہدت جاری رکھیں گے۔
مشرقی ایران میں راسک پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں 11 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
ایرانی عدلیہ نے امریکہ کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی حمایت کا اصل مقصد صیہونی حکومت کو سیکورٹی فراہم کرنا بتایا ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم سے کم سات افراد جاں بحق ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق بروقت کارروائی کے نتیجے میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔