Dec ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
  • پاکستان: سیکورٹی فورسز کی دہشت گردی مخالف مہم جاری، مزید 12 دہشت گرد ہلاک

پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کی مہم جاری ہے جس کے دوران مزید 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سحرنیوز/پاکستان: میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر،  نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں آپریشن کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاک کئے گئے دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ عزم استحکام کے تحت سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مہم جاری رہے گی تاکہ بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس