روس کی وزارت خارجہ نے شام کے خلاف صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی ہے اور اسے اشتعال انگیز و ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
روس کے دارالحکومت ماسکو کے کنسرٹ ہال میں حملے کے دوران 100 سے زائد افراد کو باحفاظت نکالنے والے 15 سالہ اسلام خلیلوف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے بحر ہند ميں ایران، روس اور چین کی مشترکہ گشت کی خبر دی ہے۔
کریملن ہاوس نے 11 افراد کی گرفتاری کی خبر دی ہے جن میں چار دہشت گرد بھی شامل ہیں جو کروکس کمپلیکس پر دہشت گردانہ حملے میں براہ راست ملوث تھے۔
روسی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو کے قریب واقع کروکس کے ایک کنسرٹ ہال میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی میں اب تک ساٹھ سے زیادہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہيں۔
میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ 2024 کے زیر عنوان ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
یوکرین کی وزارت خارجہ نے کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس کے بیان پر اعتراض کرتے ہوئے کی ایف میں ویٹیکن کے سفیر کو طلب کرلیا ہے۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے نائب سربراہ جواد کریمی ثابت نے بتایا ہے کہ سائنسی لحاظ سے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ساتھ ایران میں بھی میگاسائنس کے منصوبوں کو توسیع دی جا رہی ہے۔
ایک سروے میں بتایا گیا کہ 83 فیصد روسی شہری پوتن کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
روس نے یوکرین کے درجنوں ڈرون طیاروں کو مارگرانے کا دعوی کیا ہے۔