ایران اور روس کے تعلقات کی بنیادیں مستحکم ہیں: ترجمان وزارت خارجہ
Apr ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایران اور روس کے تعلقات عروج پر ہیں، اس کی بنیادیں مستحکم اور دونوں قوموں کے باہمی احترام اور مفادات پر قائم ہیں۔
سحرنیوز/ایران: اسماعیل بقائی نے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ہمسایہ اور اسٹریٹیجک اتحادی ملک، روس کے اعلی عہدے داروں کے ساتھ مذاکرات کے لیے ماسکو پہنچے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ایران اور روس کے اعلی سطحی تعلقات مستحکم اور دونوں قوموں کے باہمی احترام اور مفادات پر قائم ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، روسی صدر پوتین کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام لیکر جمعرات کی دوپہر کو ماسکو پہنچے۔