ایرانی وزیر خارجہ ماسکو روانہ ہوگئے
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی روس کے اعلی حکام کے ساتھ اسٹریٹجک امور پر مذاکرات کے لیے ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا مکتوب پیغام لے کر ماسکو روانہ ہوئے ہيں ۔ ایرانی وزیرخارجہ اپنے دورہ روس میں روسی صدر پیوٹن کو رہبر انقلاب اسلامی کا مکتوب پیغام پہنچانے کے ساتھ ہی اپنے ہم منصب سرگئی لاوروف سمیت دیگر حکام سے ملاقات و گفتگو کریں گے - سید عباس عراقچی کا دورہ ماسکو روسی وزيرخارجہ سرگئي لاوروف کی دعوت پر انجام پایا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ایران اور روس کے وزرائے خارجہ تہران ماسکو کے درمیان اسٹریٹجک امور میں تعاون کے سلسلے میں مذاکرات ہوں گے۔ اپنے دورے کے آغاز سے قبل ایرانی وزير خاربہ نے کہا تھا کہ ان کے دورہ ماسکو کا مقصد صدر پیوٹن کو رہبر معظم کا مکتوب پیغام پہنچانا ہے۔