Apr ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۸ Asia/Tehran
  • روسی صدر نے رہبر انقلاب اسلامی کے خط کا دیا جواب

روسی صدارتی دفتر کے ترجمان نے کہا کہ روس کے صدر پوتین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کے پیغام کا جواب اس ملک کے وزیر خارجہ کو سونپ دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: موصولہ اطلاعات کے مطابق، کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اطلاع دی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران انہیں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے پیغام کا جواب سونپ دیا ہے۔

پیسکوف نے رہبر انقلاب کے نام پوتین کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر ایران کے سپریم لیڈر کو نیک تمناؤں اور اصولی جواب پر مشتمل پیغامات دئے گئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز روس کے اعلیٰ حکام سے بات چیت اور صدر پوتین کو رہبر انقلاب کا تحریری پیغام پہنچانے کے لیے ایک سفارتی وفد کے ہمراہ ماسکو کا دورہ کیا تھا۔

 

ٹیگس