غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ عوام کے صبر و استقامت اور فلسطینیوں کی مزاحمت نے صیہونی حکومت کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی ایران نے کہا کہ مجھ کو اس بات کا اطمینان اور امید ہے کہ شام میں بھی ایک مضبوط اور باسعادت گروہ کا ظہور ہوگا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ اس بات میں شک نہیں کرنا چاہیے کہ شام میں جو کچھ ہوا ہے اس کا منصوبہ امریکہ اور اسرائيل کے کمانڈ روم میں تیار کیا گیا ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ آج کا ایران مسلط کردہ جنگ کے دور کے مقابلے میں سوگنا زیادہ طاقتور ہوگیا ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ سنوار کی شہادت سے استقامتی محاذ ایک لمحے کے لئے بھی نہيں رکے گا اور اللہ کے حکم سے حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملک کے سنی علماء، دانشوروں اور معزز ہستیوں کے ایک گروپ نے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مذہبی شہر مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضے کی زیارت کی اور انکی مقدس ضریح کی صفائی کے روحانی پروگرام ’غبار روبی‘ میں حصہ لیا۔
رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں اربعین حسینی کے موقع پر عراق کی عظیم قوم اورموکب داروں کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا۔
بیلجيئم کے نوجوانوں نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام جوابی خط لکھا ہے۔
ایران کی عدلیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 2654 افراد کی سزا ختم یا کم کئے جانے کی تجويز کو منظوری دے دی ہے ۔