-
عشق و وفا اور خلوص و خدمت کا بازار، اربعین مارچ۔ تصاویر
Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۱ان دنوں اگر خلوص، عشق و محبت، خدمت، خاکساری، ایثار اور انسانیت کو یکجا دیکھنا ہو عراق میں جاری و ساری اربعین میلین مارچ کے دوران باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔ زائرین ہوں یا انکے خدمتگزار عراقی و غیر عراقی، سبھی جذبۂ ایثار، خلوص اور انسانیت سے لبریز ہو کر اپنے مولا، امام حریت و جوانمردی حضرت امام حسین علیہ السلام سے اپنی والہانہ عشق محبت کا ثبوت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام محمدی کی خوبصورت جھلکیاں پیش کر رہے ہوتے ہیں۔
-
طوفان کو پچھاڑتے ہوئے سوئے کربلا بڑھتے زائرین۔ ویڈیو
Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۷ان دنوں ایران کی سرحدی گزرگاہ شلمچہ بارڈ زائرین اربعین کے جم غفیر کی بدولت خاصا آباد ہے اور وہاں پر تا حد نظر حسین (ع) کے چاہنے والوں کا سیلاب نظر آ رہا ہے۔ ایران کے علاوہ پاکستان، افغانستان اور دیگر بعض ممالک کے زائرین اسی گزرگاہ سے ہوتے ہوئے عراق پہنچ رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں علاقے میں شدید گرد و غبار کا طوفان بھی آیا مگر حسینی پروانوں نے ہار نہ مانی اور پورے جوش و ولولے کے ساتھ آگے بڑھتے چلے گئے۔
-
اب تک 30 لاکھ ایرانی زائر اربعین مارچ میں شامل ہو چکے ہیں: وزیر داخلہ
Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۲۰:۴۴ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اب تک تیس لاکھ ایرانی زائرین کربلا کی جانب اربعین مارچ میں شامل ہوچکے ہیں۔
-
ایران کے راستے ہزاروں افغان و پاکستانی زائرین عراق میں داخل
Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۶پاکستان اور افغانستان کے ہزاروں زائرین اربعین حسینی کے موقع پر کربلا پہنچنے کے مقصد سے ایران کی سرحدوں سے گزر کر عراق میں داخل ہو گئے ہیں۔
-
پاکستانی زائرین کے لئے خوشخبری، شلمچہ بارڈر کھول دیا گیا
Sep ۱۲, ۲۰۲۲ ۲۱:۱۳ایران کے سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ ایران- عراق سرحد کے حالات معمول پر ہیں اور پاکستانی اور افغان زائرین کے لئے شلمچہ کا بارڈر عبوری طور پر کھول دیا گیا ہے۔
-
اربعین کے لئے تیس لاکھ غیر ملکی زائرین عراق پہنچ گئے
Sep ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۰عراقی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک تیس لاکھ غیر ملکی زائرین اربعین حسینی اور ملین مارچ میں شرکت کے لئے عراق پہنچ چکے ہیں۔
-
عراق جانے کے لئے پاکستانی زائرین کی ایران آمد کا سلسلہ جاری (ویڈیو)
Sep ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۴اربعین حسینی میں شرکت کے لئے ایران میں داخل ہونے والے پاکستانی زائرین کی تعداد بیس ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
-
زائرین اربعین کا کاروان سعودی عرب سے عراق میں داخل۔ ویڈیو
Sep ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۵ان دنوں دنیا بھر سے رسول (ص) آل رسول (ع) کے دلدادہ کروڑوں افراد ہر ممکن شکل میں خود کو سرزمین عراق پہنچا رہے ہیں تاکہ اربعین حسینی کے موقع پر انجام پانے والے میلین مارچ میں شرکت کے بعد اپنے آقا و مولا سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضری دے سکیں۔ ویڈیو میں سعودی عرب کے الاحساء علاقے سے عراق پہنچنے والے زائرین کرام کو دیکھا جا سکتا ہے جہاں عراقی شہری ان کا خیرمقدم کر رہے ہیں۔
-
عراق؛ زائرین کی دوگاڑیوں میں تصادم، متعدد جاں بحق و زخمی (ویڈیو)
Sep ۱۱, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۴عراق کے صوبۂ بابل میں ہونے والے روڈ حادثے میں گیارہ افراد جاں بحق اور تیس دیگر زخمی ہوگئے۔
-
بحرینی تحریک کی جانب سے آل خلیفہ کے اقدامات کی مذمت
Sep ۱۰, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۷بحرینی نوجوانوں کی انقلابی تحریک نے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بحرینی مسلمانوں کو اربعین ملین مارچ میں شرکت سے روکے جانے کے اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔