کرمان کے گلزار شہدا قبرستان کے راستے میں، جہاں شہید قاسم سلیمانی کی قبر ہے، دو زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔
آج بدھ 3 جنوری 2024 کی تاریخ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی ہے۔
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں ایک جارحانہ حملے میں 4 مسلمانوں کو قتل کردیا گیا ہے۔ جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
کرمان میں ہونے والے دہشتگرانہ دھماکوں میں اب تک 103 شہید اور 188 زخمی ہوئے ہیں۔
نیویارک پولیس نے روچسٹر میں دہشتگردانہ حملے اور اس میں کم سے کم تین افراد کے ہلاک ہونے کی خبردی ہے۔
جاپان کے صوبہ ایشیکاوا میں آنے والے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد ساٹھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی شہدا کی تعداد بائيس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ستاون ہزار پینتیس ہوگئی ہے۔
جاپان میں شدید زلزلے کے بعد ایک بڑے حادثے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرنے والے جاپانی کوسٹ گارڈ کے اہلکار تھے۔
امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں نئے عیسوی سال کے موقع پر دو الگ الگ واقعات میں تین افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہو گئے ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے جنگی طیاروں نے نئے عیسوی سال کے پہلے روز بھی غزہ کے خلاف وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا۔