Jan ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  • نیویارک میں دہشتگردانہ حملہ،3 افراد ہلاک

نیویارک پولیس نے روچسٹر میں دہشتگردانہ حملے اور اس میں کم سے کم تین افراد کے ہلاک ہونے کی خبردی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: نیویارک میں روچسٹر پولیس کے سربراہ ڈیوڈ اسمیتھ نے اعلان کیا ہے کہ ایک دہشتگرد نے گيس سیلنڈروں اور پیٹرول سے بھرے گیلنوں سے بھری ہوئی ایک گاڑی کوایک کنسرٹ کے پاس پارک کی ہوئی گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور متعدد راہگیرزخمی ہوگئے۔

نیویارک پولیس نے اس دہشتگرد کی شناخت کا اعلان کرتے ہوئے اس کا نام مایکل اوری بتایا ہے جس کی عمر پینتیس سال ہے۔ اس دہشتگردانہ اقدام کے ذمہ دارشخص کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کردیا گيا ہے اور اس کی حالت بھی نازک ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ادارہ انسداد دہشتگردی کےاہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ٹیگس