Jan ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکہ: نئے سال کی تقریب میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک اور 12زخمی

امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں نئے عیسوی سال کے موقع پر دو الگ الگ واقعات میں تین افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/ دنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پولیس کے مطابق پیر کو شہر میں زیر زمین نئے سال کی پارٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس پیر کو مقامی وقت کے مطابق رات 1 بجے سے کچھ دیر پہلے 15 ویں روڈ پر جائے وقوعہ پر پہنچی تو گولیوں کی آوازیں آ رہی تھیں اور لوگوں کی بھیڑ فرار ہو رہی تھی۔

پولیس کی طرف سے ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ کئی زخمی افراد سڑک اور فٹ پاتھ پر پڑے ہوئے پائے گئے، انہیں ہسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک مرد اور عورت جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کی حالت ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ نئے سال کی پارٹی میں جھگڑے کے بعد ہوئی جو گوداموں اور کمرشل عمارتوں والے صنعتی علاقے میں منعقد کی جا رہی تھی۔

نئے سال کے پہلے دن ہی آدھی رات کے بعد لاس اینجلس کے ہاؤتھورن علاقے میں فائرنگ کے ایک الگ واقعے میں ایک خاتون ہلاک اور چار دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

زخمی خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ 4 زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ٹیگس