Jan ۰۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • غزہ کے شہدا کی تعداد بائیس ہزار سے زائد

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی شہدا کی تعداد بائيس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ستاون ہزار پینتیس ہوگئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ کی وزارت صحت نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی شہدا کی تعداد بائیس ہزار ایک سو پچاسی سے زيادہ ہوچکی ہے۔ غزہ ميں فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق چارہزار ایک سو چھپن فلسطینی طلبہ سات اکتوبر کے بعد غزہ پٹی اورغرب اردن پراسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہوئے ہیں جبکہ ان حملوں میں آٹھ سو اٹھارہ طالب علم زخمی ہوئے ہيں۔
غزہ کے الصداقہ اسپتال کے انچارج ڈاکٹر صبحی سکیک نے کہا ہے کہ غزہ میں کینسر کے دس ہزار مریضوں کو ضروری دوائيں نہيں مل رہی ہیں اور انہیں نہایت غیرانسانی صورت حال کا سامنا ہے۔ ڈاکٹرسکیک نے مزید کہا کہ کینسر میں مبتلاء مریضوں کا دوا کے بغیر زندہ رہنا ممکن نہيں ہے۔

ٹیگس