Jan ۰۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  • نئے عیسوی سال کے پہلے دن بھی غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری

غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے جنگی طیاروں نے نئے عیسوی سال کے پہلے روز بھی غزہ کے خلاف وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: نئے عیسوی سال کے پہلے روز بھی غاصب صیہونی حکومت کے غیر انسانی جرائم کا سلسلہ جاری رہا اور اس کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے پیر کو علی الصبح غزہ کے مرکز میں واقع دیر البلح میں فلسطینیوں کے رہائشی مکانات کو بھی نشانہ بنایا جہاں ایک ہی گھرانے کے چار افراد شہید اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے جنگی طیاروں نے اسی طرح النصیرات کیمپ میں ابو داؤد مسجد کے اطراف کے علاقوں اور اسی طرح خان یونس پر بمباری کی۔
غاصب صیہونی فوج نے اسی طرح غزہ کے مرکز میں واقع المغازی کیمپ میں ایک اسکول کے آس پاس کے علاقوں پر گولہ باری کی۔

ٹیگس