شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سڑک کے کنارے نصب شدہ بم پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 13 مزدور جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔
کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں آتش زدگی سے 18 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
غاصب صیہونی فوج نے مغربی کنارے پر حملہ کے دوران طولکرم میں دو فلسطینیوں کو گاڑی کے نیچے کچل کر زخمی کر دیا جبکہ ایک صیہونی آبادکار کو غاصب فوج نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا ہے-
روسی علاقے کورسک کے گورنر نے یوکرین کے ایک ڈرون طیارے کے علاقے میں موجود ریلوے اسٹیشن پر گرنے کی خبر دی ہے۔
فلسطینی ہلال احمر نے صیہونی فوج کی جانب سے نابلس پر حملے میں 20 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
روس کی ایمرجنسی وزارت نے داغستان میں ایک پٹرول پمپ پر ہونے والے دھماکے میں 27 افراد کے ہلاک اور 68 کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
صوبہ فارس کی عدلیہ کے سربراہ نے اب تک حضرت شاہ چراغ پر دہشت گردانہ حملے میں چار افراد کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔
ترکی کی وزارت دفاع نے شمالی عراق میں اپنے دو فوجیوں کے ہلاک اور تین دیگر کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
کراچی فشریز کی ایک فیکٹری میں امونیا گیس کے اخراج سے 29 خواتین اور بچے بے ہوش ہوگئے ہیں جنہیں علاج کےلئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثہ کا شکار ہونے والی ہزارہ ایکسپریس میں 1000 سے زیادہ مسافر سوار تھے، حادثہ سرہاری اسٹیشن کے ایڈوانس سگنل کے قریب پیش آیا۔