Mar ۲۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی حملے، شہدا کی تعداد 32100 سے زائد

غزہ کے خلاف جارح صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بتیس ہزار ایک سو بیالیس ہوگئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غاصب صیہونیوں کے حملوں میں اب تک بتیس ہزار ایک سو بیالیس افراد شہید ہوگئے۔ اس سے قبل غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی نسل کش حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد سات اکتوبر سے اب تک، بتیس ہزار ستر اعلان کیا تھا۔
اسی طرح چوہتر ہزار چار سو بارہ فلسطینی اس مدت میں زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق غزہ میں صیہونی حکومت کے حملوں میں، زراعت کی صنعت کو کافی نقصان پہنچا ہے، اس طرح سے کہ اس علاقے کی زمینیں قابل زراعت نہيں رہی ہیں۔
اسی اثنا میں شمس نیوز ویب سائٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے جنوبی غزہ کے الکویت اسکوائر پر فلسطینیوں کے خلاف تازہ قتل عام انجام دیا ہے اور انسانی امداد کے انتظار میں کھڑے لوگوں پر بمباری کی ہے۔ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے الشفا اسپتال کے ایک حصے کو نذر آتش بھی کر دیا۔ قدس نیوز ایجنسی نے بھی الشفا میڈیکل کمپلیکس کے مضافات میں رہائشی عمارتوں کو تباہ کرنے کی تصاویر شائع کی ہیں۔

ٹیگس