Nov ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۷
کسان اور زراعت کرنے والے افراد اپنی فصل کو حیوانات کے شر سے محفوظ رکھنے کے لئے مختلف طریقے اپناتے ہیں جن میں سے ایک گھاس پھوس یا دیگر اشیا کے پتلے وغیرہ بنانا بھی شامل ہے۔ اسی حوالے سے جاپان نے فصل اور علاقے کو حیوانات سے محفوظ رکھنے کے لئے خوفناک بھیڑیے کی شکل میں ایک روبوٹ تیار کیا ہے جس کے ہوتے ہوئے اچھے بڑے جانور بھی فصل اور علاقے کے قریب جانے کی جرأت نہیں کر پاتے۔