اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی مدت میں توسیع سے متعلق امریکی اقدامات کو غیر منطقی قرار دیا ہے۔
امریکہ نے کورونا وائرس کے مقابلے کے معاملے پر سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والے قرار داد پر رائے شماری رکوا دی۔
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلحے کی خریداری پر عائد پابندی کے خاتمے کو ایران کا مسلمہ حق قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل کی قرار داد بائیس اکتیس کی خلاف ورزی کے نتائج کی بابت بھی خبردار کیا۔
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپئو نے کل ایران کے خلاف ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ واشنگٹن، تہران کو ہر قسم کے ہتھیاروں کے حصول سے باز رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمود جواد ظریف نے امریکی وزیر خارجہ مائک پمپؤ کو نصیحت کی ہے کہ پہلے سلامتی کونسل کی قرار داد بائیس اکتیس کا مطالعہ کریں اس کے بعد اس کے بارے میں بولیں۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ہتھیاروں پر پابندی کی مدّت بڑھائی گئی تو تہران کا جواب سخت ہو گا۔
سلامتی کونسل کے چیئرمین نے کہا ہے کہ روان ماہ کے دوران ایران کے خلاف اسحلہ جاتی پابندیوں میں توسیع کی غرض سے سلامتی کونسل کے اجلاس کا کوئی امکان نہیں ہے۔
حکومت امریکہ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی مدّت میں توسیع کرانے میں کامیاب ہو جائے گی۔
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے شمالی شام میں ترکی کی فوجی جارحیت کو اقوام متحدہ کے منشور سمیت سوچی، آستانہ اور ماسکو میں طے پانے والے سمجھوتوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے تہران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی مدّت میں توسیع کے امریکی کوشش کو سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتّیس کے منافی قرار دیا ہے۔