تہران کے امام حسین اسکوائر پر شام میں صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والے ایران کے کمانڈر جنرل سید رضی موسوی کے جلوس جنازہ میں حکام و عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے جنرل سید رضی موسوی کو شہید کرکے ایک اسٹریٹجک غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نےشام میں ایران کے سینئر فوجی مشیر سید رضي موسوی کو شہید کئے جانے کی سخت مذمت کی ہے ۔
المیادین ٹی وی چینل نے دمشق سے رپورٹ دی ہے کہ "دشمن نے سید رضی کو تین میزائل داغ کر شہید کر دیا۔"
مقامی میڈیا نے مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کی خبر دی ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے شام کے الحسکہ صوبے میں امریکی فوجی ٹھکانے پر ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔
میڈيا ذرائع نے عراق کے صوبے الانبار میں واقع امریکی چھاؤنی عین الاسد اور شام میں العمرآئل فیلڈ پرحملوں کی خبر دی ہے۔
صدر ایران نے شام کے وزیراعظم سے گفتگو میں تاکید کی ہے کہ فلسطینیوں کے طوفان الاقصی آپریشن سے مزاحمت کی سرحدیں علاقے سے باہر پوری دنیا میں پھیل گئی ہیں۔
ایران کے سینیئر نائب صدر محمد مخبر نے تہران اور دمشق کے تعلقات کو اسٹریٹیجک اور قریبی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، شام کے ساتھ مشترکہ اقتصادی تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہتا ہے۔
شام کے وزیر اعظم حسین عرنوس جمعہ کی شام کو ایران کے دورے پر تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پہنچ گئے۔