-
جاپان میں سیلاب کی تباہی ۔ تصاویر
Jul ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۵جنوبی جاپان کے بعض علاقوں میں تیز بارشوں کے بعد شدید سیلاب آگیا جس کے سبب علاقے کے باشندوں کو خاصا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک کم از کم ۵۸ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ دسیوں اب بھی لا پتہ ہیں۔ بارش اور سیلاب کے سبب بعض علاقوں میں زمین کھسکنے کی بھی خبر ہے جس کے نتیجے میں کئی مکانات ملبے کے نیچے دب گئے۔ جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگانے کے لئے جاپانی حکام کے بقول ابھی مزید وقت درکار ہے۔
-
تیز بارشوں کے بعد جاپان میں بھیانک سیلاب ۔ ویڈیو
Jul ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۸تیز بارشوں کے بعد مغربی جاپان کے بعض علاقے کیوشو میں بھیانک سیلاب آ گیا جس کے سبب اب تک کم از کم ۳۵ افراد کے مرنے اور دسیوں کے لا پتہ ہونے کی خبر ہے۔ مقامی حکام نے قریب دو لاکھ افراد سے گھر خالی کرنے کو کہہ دیا ہے۔
-
یمن، صوبہ مآرب میں آیا بھیانک سیلاب ۔ ویڈیو
Apr ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۲یمن کے صوبہ مآرب میں تیز بارش کے بعد آنے والے بھیانک سیلاب نے سات افراد کی جان لی جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں جبکہ دو افراد لا پتہ ہو گئے۔
-
یمن میں آیا سیلاب ۔ تصاویر
Apr ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۹یمن کے دارالحکومت صنعا میں پیر کے روز تیز بارش کے بعد بہنے والے پانی نے اچانک سیلابی شکل اختیار کر لی جس کے سبب لوگوں کے مکانوں، دکانوں اور دیگر اموال کو خاصا نقصان پہونچا۔
-
تیز بارش کے بعد قاہرہ میں سیلاب ۔ ویڈیو
Mar ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۸مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں موسلا دھار بارش کے بعد سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ ذرائع کے مطابق اس سیلاب کے نتیجے میں کم از کم سات افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
-
صدر روحانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہونچے ۔ تصاویر
Jan ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۴صدر مملکت داکٹر حسن روحانی نے ہفتے کے روز صوبہ سیستان و بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
-
خوشیاں لوٹانے کے لئے سبھی سرگرم جہاد ہیں ۔ تصاویر
Jan ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۳ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کو ان دنوں سیلاب کا سامنا ہے۔ تباہ کن سیلاب اور اسکے تلخ نتائج کا ازالہ کرنے کے لئے عوام کے شانہ بشانہ سپاہ پاسداران اور ایرانی فوج کے جوان بھی جی جان سے لگے ہوئے ہیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد خوشیاں دوبارہ لوٹائی جا سکیں۔
-
پاک و ہند میں بارش سے 300 ہلاک وزخمی
Aug ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۵ہندوستان اور پاکستان میں مسلسل ہونے والی مان سون کی بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 104 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 200 کے قریب زخمی ہیں۔
-
کراچی میں شدید بارش، نظام زندگی درہم برہم
Jul ۳۱, ۲۰۱۹ ۲۲:۱۸سحر نیوز رپورٹ
-
ہندوستانی عوام کی اظہار ہمدردی + فوٹو
May ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۴ہندوستان کے عوام نے اپنے سیل زدہ اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے تین ارب تومان کی مدد ارسال کی ہے ۔