Apr ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • جنوبی افریقہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 253 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 253 افراد ہلاک ہو گئے۔

جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن اور اُس کے گرد و نواح میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 253 ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ان بارشوں کے دوران متعدد افراد لاپتہ بھی ہیں۔ جنوبی افریقہ کے صدر سرل رامافوسا نے ان سیلابی بارشوں کو موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اس تبدیلی سے نمٹنے میں اب مزید تاخیر کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

جنوبی افریقہ میں سال 2022 میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں افراد ہلاک اور بے گھر ہوئے ہیں۔

ٹیگس