سمرقند کی اہل بیت ؑ مسجد میں ایرانی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ازبکستان کے تاریخی تعلقات کی بنیاد باہمی اعتماد و اعتقاد کی بنیاد پر ہیں اور دونوں ممالک تعلقات کےفروغ کےلئے پہلے سے زیادہ منصوبہ بندی کررہےہیں۔
روسی صدر پوتین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کرتے ہوئےکہا کہ تہران اور ماسکو کے درمیان باہمی تعاون کا اسٹریٹیجک معاہدہ حتمی شکل اختیارکرنے کے قریب پہنچ گیا ہے۔
صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے سمر قند میں مختلف ملکوں کے رہنماؤں کے ساتھ اہم ترین مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ تہران شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔
پاکستان کی وزارت عظمیٰ کے دفتر نے خبر دی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے اپنے وفد کے ہمراہ ازبکستان پہنچے ہیں جہاں وہ صدر ایران سید ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خاجہ اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے تنظیم میں ایران کی مستقل رکنیت کے لئے اسکے فرائض اور ضابطوں کے ایک دستاویز پر دستخط کر دئے ہیں۔
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی شنگھائی تعاون تنطیم (SCO Summit) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کےلئے گزشتہ روز ازبکستان پہنچے ہیں، جہاں پر ازبک صدر شوکت میرضیاووف نے سرکاری تقریب میں ان کا باضابطہ خیرمقدم کیا۔
اسلامی جمہویہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اپنے ازبک ہم منصب کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ازبکستان پہونچ گئے ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا بائیسواں اجلاس سمرقند میں ہونے جا رہا ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے قومی سلامتی کے اعلی عہدیدار ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں اکٹھا ہوئے اور انہوں نے سلامتی سے جڑے خطرات سمیت مختلف موضوعات کا جائزہ لیا ہے۔
ہندوستان نے ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بنانے کی حمایت کی ہے۔