Apr ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۳:۳۱ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ہندوستان کے  بحال ہوتے تعلقات؟

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے ہندوستانی ہم منصب ایس جے شنکر کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں شرکت کیلئے ہندوستان جائیں گے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

دفترخارجہ نے رواں سال کے آغاز میں ہندوستان کی جانب سے اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مناسب وقت میں اس دعوت نامے کا جواب دیا جائے گا۔ 

پاکستان اور ہندوستان دونوں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ہیں ۔ کسی بھی پاکستانی وزیرخارجہ کا  12 سال بعد یہ پہلا دورہ ہندوستان ہوگا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 4 اور 5 مئی کو ہوگا۔

شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان، چین، ہندوستان، روس اور کرغزستان سمیت وسطی ایشیا کے ممالک قازقستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں، جن سے پاکستان نے حال میں تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔

ٹیگس