Oct ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۸ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

شنگھائی تعاون تنظیم تحت منعقد ہونے والی انسداددہشت گردی کی مشقیں ہندوستان میں جاری ہیں، 13اکتوبر کو ہونے والی اختتامی تقریب میں پاکستان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے اورسرکاری سفارتی ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے۔

ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کو ہندوستان میں ہونے والی انسداددہشت گردی مشقوں کے آخری دن شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان نیشنل سیکورٹی گارڈز مانسیرگیریژن میں شنگھائی تعاون تنظیم کی چھتری کے نیچے منعقد ہونے والی  اس مشق کی میزبانی کررہا ہے۔

رپورٹ نے ایک ہندوستانی سرکاری ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی ٹیم  شنگھائی تعاون تنظیم کے ایک رکن کی حیثیت سے اس ایونٹ میں شرکت کرے گی جب کہ گزشتہ سال ہندوستان نے پاکستان میں ہونے والی ریٹس میٹنگ کے اختتامی تقریب میں شرکت کی تھی ۔دو ہفتوں تک جاری رہنے والی یہ  جیٹ 2021 نامی مشق پاکستان میں نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سنٹر پبی میں ہوئی تھی۔

ہندوستانی نیشنل سیکورٹی گارڈز کے بیان کے مطابق ان مشقوں کا مقصد ممبر ممالک کا ایک دوسرے کی مہارتوں سے استفادہ، بہترین طریقہ کارپر عمل درآمد اورممبرممالک کی انسداددہشت گردی افواج کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے تاکہ انسداد دہشت گردی کے شعبے میں صلاحیتوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ  دوسرے سیکورٹی خطرات کا مقابلہ بھی  کیا جاسکے۔

ٹیگس