چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل تین رکنی بنچ نے ملک میں عام انتخابات 90 روز میں کرانے کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
امریکہ کے مسلم رہنماؤں نے ایک کھلے خط میں لکھا ہے کہ اگر صدر جو بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے اقدام نہیں کیا تو وہ جو بائیڈن کے لئے ووٹنگ کے خلاف مہم کا آغاز کریں گے۔
خاخام یہودی خاتون نے بائیڈن سے کہا کہ غزہ میں جنگ کو فوری طور پر روکنے کے لیے کچھ کریں۔
ایران کے صدر نے کہا ہے کہ شہدائے فلسطین کے خون کی برکت سے دنیا کےعوام بیدار ہوگئے اورانہوں نے دوست اور دشمن کے فرق کو سمجھ لیاہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتین کا خصوصی نمائندہ صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کے لئے ایک اہم پیغام لے کر تہران پہنچا ہے۔
صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کی زمینی جنگ میں ہونے والی شکست کو طوفان الاقصی آپریشن میں ہونے والی اس کی شکست سے کہیں بڑی شکست قرار دیا ہے۔
ایران کے صدر نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت مغربی حمایت سے فلسطین کے عام شہریوں خاصطور سے عورتوں اور بچوں کا بہیمانہ قتل عام کر رہی ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے صیہونی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی صورت حال کو انسانی المیہ قرار دیا۔
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ یقین نہیں کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات ہوجائيں گے۔
روسی صدر ولادیمیر پوتین نے برازیل کے صدر لولا دا سیلوا کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان لڑائی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔