Oct ۲۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے سربراہان مملکت کی ملاقات

صدر پزشکیان نے برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر روس کے صدر پوتین سے ملاقات اور گفتگو کی۔

سحرنیوز/ایران: ایران اور روس کے سربراہان مملکت کی ملاقات میں ایک بار پھر دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کی مزید تقویت پر زور دیا گیا۔
صدر مملکت نے اپنے روسی ہم منصب سے کہا کہ برکس کے پلیٹ فارم پر تعمیری تعاون ممکن ہے جسے پوری طاقت کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے برکس کے اجلاس میں پیش کیے جانے والے معاملات کو انتہائی تعمیری قرار دیتے ہوئے اس بات کی امید ظاہر کی کہ ان پالیسیوں اور بلند نگاہ کو عملی جامہ پہنا سکیں اور ایران اور روس پر عائد امریکہ کی پابندیوں اور واشنگٹن کی مطلق العنانیت کو ختم کرسکیں۔ صدر پزشکیان نے زور دےکر کہا کہ ہمارے تعلقات کو سیاست، اقتصاد، ثقافت، سائنس اور مہارت کے ہر شعبے میں فروغ پانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی سمجھوتوں کو حتمی شکل دے کر جلد از جلد دستخط کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس ملاقات میں روسی صدر نے رہبر انقلاب اسلامی کے مواقف کو سراہتے ہوئے انہیں خصوصی سلام پہنچانے کی گزارش کی۔

ٹیگس