Oct ۲۴, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • بریکس سربراہی اجلاس میں ایرانی صدر کا خطاب

برکس کا سولہواں سربراہی اجلاس روس کے شہر کازان میں شروع ہوگيا ہے جس میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خطاب کرتے ہوئے فلسطین اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندے کے مطابق بدھ کو کازان میں رکن ملکوں کے سربراہوں کی شرکت سے بریکس کا سربراہی اجلاس شروع ہوا بریکس سربراہی اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران بھی پہلی بار رکن کی حيثیت سے شریک ہوا ہے۔ اجلاس شروع ہونے سے قبل اجلاس میں شریک سربراہان مملکت کی یادگار تصویریں لی گئیں جس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں روس کے صدر پوتین نے رکن ملکوں کے سربراہوں کو اجلاس میں خوش آمدید کہا اور اجلاس کا ایجنڈہ بیان کیا۔
اجلاس سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خطاب کرتے ہوئے فلسطین اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا مطالبہ ہے کہ غاصب صیہونی فوج فوری طورپر عقب نشینی کرے اور غزہ اور لبنان کے عوام کو امداد فراہم کی جائے۔

ٹیگس