ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد آج تہران کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تغیرات ایران اور پاکستان کے تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ملک اقتصادی، سماجی اور ثقافتی میدانوں میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے جنوبی خراسان صوبے میں علماء، ذاکرین اور مذہبی دانشوروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
عراقی عوام اور اربعین ملین مارچ میں شریک امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، یہ کہنا ہے عراق کے صدر عبد اللطیف رشید کا۔
علاقائی ممالک کے آپسی تعاون کا فروغ عالمی مسائل میں ان کے اثر و رسوخ میں اضافے اور ان کی پوزیشن مستحکم ہونے کا باعث ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ایٹمی معاملے پر مذاکرات کے ساتھ ساتھ پابندیوں کو ناکام بنانا بھی ضروری ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات سے دستبردار نہیں ہوئے بلکہ مغربی ملکوں نے ایران میں بلوائيوں کی حمایت کرکے مذاکرات کی میز کو ترک کیا۔
صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ برکس تنظیم چند قطبی نظام کے آغاز کی علامت ہے۔
تہران میں چین کے سفیر نے ایران کو برکس میں رکنیت کی مبارکباد پیش کی ہے۔
سحر نیوز رپورٹ