Sep ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • ڈاکٹر مسعود پزشکیان عراق کا دورہ مکمل کر کے تہران لوٹ آئے

صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنا تین روزہ دورہ عراق مکمل کرنے کے بعد تہران لوٹ آئے۔

سحرنیوز/ایران: صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے تہران پہنچنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کا بنیادی مقصد اتحاد و یکجہتی کو مضبوط بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی چودہ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے مگر جو بات سب سے اہم تھی وہ یہ تھی کہ مشترکہ زبان اور موقف تک پہنچنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کی جانب سے ایک ٹیم ایک طویل مدت اسٹریٹجک لائحہ عمل تیار کرے تاکہ آئندہ دوروں کے موقع پر اس پر دستخط کئے جا سکیں۔
واضح رہے صدر پزشکیان نے اپنے تین روزہ دورہ عراق کے دوران اس ملک کے چھے شہروں کا سفر کیا جن میں بغداد، نجف، کربلا، اربیل، سلیمانیہ اور بصرہ شامل تھے۔

ٹیگس